دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس نے تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی
ہے۔ یہ دھمکی جمعہ کو ٹویٹ کے ذریعے دی گئی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد
انٹیلی جنس ایجنسیاں حرکت میں آ گئی ہیں اور تاج محل کی سیکورٹی بڑھا دی
گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس آئی ایس کے حامی احوال امت نے
ہندوستان پر حملے کا گرافکس جاری کیا ہے۔ اس میں اگلا نشانہ تاج محل کو
دکھایا گیا ہے۔ وہیں دہشت گرد
تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ وہ مذہبی مقامات اور
تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
آگرہ پولیس نے بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر دھمکی بھرے ٹویٹ کا
معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد تاج فیسٹیول میں سیکورٹی انتظامات کے پیش
نظر پولیس نے چیکنگ کے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ بھی کیا ۔انٹیلی جنس ایجنسیاں
اس دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ کی جانچ میں لگ گئی ہیں۔ ہوٹل سے
لے کر لاج تک پر پولیس کی گہری نظر ہے۔